آؤ پڑھاؤ گورنمنٹ گرلز کالج وحدت روڈ کے اساتذہ کو ایوارڈز دیے گئے

 ڈاکٹر راشدہ، اختر النسا،کوثر اقبال، تسلیم ہاشمی، روبینہ انعام، عقیلہ ظفر اور دیگر شامل ہیں


Numainda Express February 22, 2015
لاہور: ایکسپریس میڈیاگروپ کے زیراہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی میں آئوپڑھائوکی تقریب کے موقع پرپرنسپل فرح ملہی کے ہمراہ اساتذہ کاگروپ فوٹو ۔ فوٹو : ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا گروپ نے معلم کی اہمیت کو قوم میں ایک بار پھر بیدار کیا ہے۔

اساتذہ قوم کا فخر ہیں جو قومیں اپنے اساتذہ کی عزت نہیں کرتی پستی ان کا مقدر بن جاتا ہے،آج ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ اپکسپریس میڈیا گروپ کے نعرہ''آؤ پڑھاؤ جو سیکھا ہے سب کو سیکھاؤ'' کو حقیقت میں رنگ دیں گے ہمیں استاد ہونے پر ناز ہے یہی ہماری پہنچان ہے اور اپنی اس پہنچان کو نئی نسل تک منتقل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام اساتذہ کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ لاہور کی پرنسپل فرح ملہی، ڈاکٹرراشدہ قریشی اوردیگر مقررین اساتذہ نے کیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام اساتذہ کی تکریم اور عزت نفس کی بحالی کی غرض سے شعبہ تدریس کو بطور پروفیشنل متعارف کرانے کے سلسلے میں جاری تقریبات میں تعلیمی اداروں کی بھرپورشرکت نے '' آؤ پڑھاؤ جو سیکھا ہے سب کو سکھاؤ ''نعرے کو زبان زد عام کردیا ہے، اسی سلسلے میںہفتے کوگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا اس موقع پر بہترین خدمات انجام دینے پر معزز اساتذہ اکرام کو خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ان میں ڈاکٹر راشدہ قریشی ،اختر النساء،پروفیسر مسز کوثر اقبال،پروفیسر مسز تسلیم ہاشمی،مس ناصرہ جمال،مس روبینہ انعام، مس عقیلہ ظفر، مس تہمینہ جبین، مس رخسانہ ،مس بشریٰ امین، مسرت قیوم شامل ہیں۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج فرح ملہی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اساتذہ کا احترام ختم ہوکر رہ گیا ہے تاہم یہ خوش آئند بات ہے کہ ہم تدریس کے شعبہ سے اتفافیہ نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر وابستہ ہوئے اور اسی عزم کے تحت خدمات انجام دے رہے ہیں کہ قوم کو تعلیم یافتہ بنانے میں اپنا کردار اداکرسکیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ اساتذہ کے پروفیشنل کو ملکی سطح پر اسی انداز میں متعار ف کرایا جائے،انہوں نے کہا کہ آج ایکسپریس میڈیا گروپ نے اساتذہ کو ایوارڈز دے کر قوم میں نئی روح پھونک دی ہے اور نئی نسل میں شعبہ تدریس سے بطور پروفیشنل وابستہ ہونے کا جذبہ بیدار کیا ہے۔

جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں، ڈاکٹرراشدہ قریشی نے اساتذہ کی اہمیت اوراپنی بطور استاد آب بیتی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس نے جس جذبہ سے شعبہ تدریس اوراساتذہ کو عزت دینے کا عزم کیا ہے اس کے بعد ہمیں ایک استاد ہونے پر فخر ہے، قوم کی ترقی کا انحصار تعلیم وتربیت کے اعلی ومعیاری فروغ پر ہے اس لئے اساتذہ کی قدر وقیمت کو معاشرہ میں بڑھایا جائے اس سلسلے میں ایکسپریس میڈیا گروپ نے پہل کر دی ہے۔ اس موقع پر ہال میں طالبات کی تعداد اوران کے جذبے نے تقریب کو اور زیادہ پروقار بنادیا ہر استاد کو ایوارڈ ملنے پر طالبات نے اپنے اساتذہ کو نشتوں سے کھڑے ہوکر داد دی۔