ایکسپریس پبلیکیشنز کی’ جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

پاکستان ویسٹ انڈیزمیچ میں ایک درست جواب دیکر قصور کے رفاقت نے فوڈفیکٹری جیت لی


Numainda Express February 22, 2015
پاکستان اور ویسٹ انڈیز میچ کا ایک درست جواب دینے پرقصور کے رفاقت کونمائندہ ایکسپریس مہرجاوید انعام دے رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

ABBOTABAD: ایکسپریس پبلیکیشنز، میکڈونلڈ پاکستان اور فاسٹ فوڈ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ''جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم'' میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ2015 کے سلسلے میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق ایک سوال کا درست جواب دیکر قصور کے رفاقت علی نے فوڈ فیکٹری جیت لی۔ قصور میں نمائندہ ایکسپریس مہر جاوید نے رفاقت علی کو فوڈ فیکٹری بطور انعام دی ۔ اس موقع پر رفاقت علی نے ایکسپریس پبلیکیشنز اور میکڈونلڈ پاکستان کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ''جوش کرکٹ ورلڈ کپ انعامی اسکیم'' حقیقت میں عوام میں جوش وخروش جگا رہی ہے۔

رفاقت نے بتایا کہ میرا تعلق قصور کے ایک چھوٹے سے گاؤں بقا پور سے ہے، میں نے اس سے قبل کئی انعامی اسکیموں میں حصہ لیا مگر آج تک انعام نہیں ملا، آج ایکسپریس نے میرا خواب پورا کر دیا، جوش جگا دے اسکیم میں فوڈ فیکٹری جیتنے کی بے حد خوشی ہے۔ چار روز قبل میرے ایک دوست محمد سعید صدیق نے بھی انعام جیتا تھا، ایکسپریس سچ میں انعامات کی بارش کر رہا ہے۔ واضح رہے ''جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس، میکڈونلڈ کے '' اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوں کے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دییے جائیں گے۔صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔