ملک میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں شہباز شریف

قوم دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک February 22, 2015
دہشت گردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد مفید ثابت ہو رہا ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

لاہور میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، پوری قوم دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی حامی اور ان کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے، اس سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد مفید ثابت ہو رہا ہے۔

 

 

مقبول خبریں