ابوظہبی میں جنرل راحیل کی اماراتی حکام سے ملاقاتیں فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

متحدہ عرب امارات کی فوج کے سربراہ جنرل حماد نے ملاقات کے دوران ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار اور فوجی جوانوں۔۔۔


Numainda Express February 23, 2015
ابوظبی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اسلحے کی بین الاقوامی نمائش میں روس کا اسٹال دیکھ رہے ہیں۔

KARACHI: جنرل راحیل شریف نے اتوار کو ابوظہبی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل نے دفاعی نمائش کے دوران چین، روس اور متحدہ عرب امارات کے اسٹالز کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حماد محمد و دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ یو اے ای عسکری حکام نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج اور جوانوں کے کردار اور بہادری کی تعریف کی۔