غیر ملکیوں کیلیے موبائل سم کا اجرا پاسپورٹ اور ویزے سے مشروط

غیرملکیوں اورافغان باشندوں کو کارآمد ویزا کی کاپی اوربیان حلفی جمع کرانا ہوگا۔


Numainda Express February 24, 2015
پی ٹی اے نے غیرملکیوں کو سمیں دینے کی پالیسی عملدرآمد کیلیے موبائل کمپنیوں کو بھجوادی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے غیرملکیوں کے لیے موبائل فون سم کا اجرا پاسپورٹ اورویزے سے مشروط کردیا جس کے تحت ویزامدت ختم ہوتے ہی سم بند کردی جائے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی اے نے غیرملکیوں اورافغان مہاجرین کے لیے موبائل فون سم کے اجرا کی پالیسی عملدرآمد کے لیے موبائل کمپنیوں کوبھجوا دی جس کے مطابق غیرملکیوں اورافغان باشندوں کو سم حاصل کرنے کے لیے کارآمد ویزاکی کاپی اور بیان حلفی جمع کرانا ہوگا اورکوئی بھی غیرملکی کسی بھی فرنچائز سے سم نہیں لے سکے گا، اس کے لیے انھیں مین برانچ میں جانا پڑے گا جبکہ بیان حلفی سم کے غیرقانونی استعمال نہ کرنے کے حوالے سے ہوگا اورویزا کی مدت ختم ہوتے ہی سم بند کردی جائے گی۔ اس کے علاوہ افغان مہاجرین کی سمیں بھی پاکستان میں قیام کی اجازت ختم ہوتے ہی بند کردی جائیں گی۔