ایم این اے صلاح الدین کی ہدایات کے باوجودجعلی بھرتیاں نہ رک سکیں

تعلقہ لطیف آباد کے فائرمین ہاشم کو آفس آرڈر نمبر ایم سی/ایچ ایم سی/ایل 322 /2012 کے تحت معطل کردیا.


Numainda Express October 06, 2012
تعلقہ لطیف آباد کے فائرمین ہاشم کو آفس آرڈر نمبر ایم سی/ایچ ایم سی/ایل 322 /2012 کے تحت معطل کردیا.

حق پرست ایم این اے صلاح الدین کی ہدایات کے باوجود بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے افسران نے جعلی ٹرانسفر آرڈرز کے ذریعے جعلی بھرتیوں کے اسیکنڈل میں ملوث مافیا اور افسران کے خلاف کارروائی کرنے سے انکارکردیا۔

افسران نے رسمی سی کارروائی کے لیے تعلقہ لطیف آباد کے فائرمین ہاشم کو آفس آرڈر نمبر ایم سی/ایچ ایم سی/ایل 322 /2012 کے تحت معطل کردیا ، مذکورہ آفس آرڈر میں فائر مین ہاشم پر الزام ہے کہ اس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل آڈٹ سے بدتمیزی کی،واضح رہے کہ جعلی اپائمنٹ لیڑ کے ذریعے لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ اور مختلف ٹی ایم ایز کا پرانا ملازم ظاہر کر کے جعلی ٹرانسفر لیڑ دکھا کر تعلقہ سٹی، تعلقہ لطیف آباد اور تعلقہ قاسم آباد میں متعدد افراد کی جوائننگ کرائی جاتی رہی ہے۔

افسران ایسے افراد کوبھاری تنخواہیں جاری کرکے قومی خزانے کو دو سال سے کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں تاہم یہ اسکینڈل تعلقہ سٹی میں پکڑے جانے پر ایم این اے صلاح الدین نے موقع پر پہنچ کر ایم سی کی کرسی پر براجمان رولر ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے آفیسر اظہر قادر میمن سمیت دیگر کو افسران و جعلی بھرتی پر نوکری کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کرنے کے احکامات دیے لیکن تعلقہ سٹی افسران نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔