میٹرک بورڈالحاق شدہ اسکولوں کے پوسٹرمقابلوں کا شیڈول جاری

ورکشاپ اور پوسٹرمقابلے بورڈ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونگے، سیکریٹری بورڈ حورمظہر۔


Staff Reporter October 06, 2012
ورکشاپ اور پوسٹرمقابلے بورڈ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونگے، سیکریٹری بورڈ حورمظہر

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکریٹری حورمظہر نے ''22ویں انٹربورڈ سائنس انٹربورڈ مقابلے''کے شیڈول اور تفصیلات جاری کردی ہیں۔

سیکریٹری بورڈ حورمظہرکی جانب سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہوں کے لیے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ مقابلے کاموضوع''waste generation and management''رکھا گیا ہے اس سلسلے میں ورکشاپ اورپوسٹرمقابلے بورڈ کے کانفرنس ہال میںہونگے ،پہلی پوزیشن کو5ہزارروپے ،دوسری پوزیشن کو3ہزارجبکہ تیسری پوزیشن کو2ہزارروپے انعام دیا جائیگا،الحاق شدہ تعلیمی ادارے نویں اوردسویں جماعتوں کے تین طلبا کے نامزدگی فارم 19اکتوبرتک بورڈ کے ریسرچ سیکشن بلاک بی گرائونڈ فلورپرجمع کرادیے جائیں۔

جبکہ اس سلسلے میں نامزد طلبا کی ورکشاپ 23اکتوبرکوصبح ساڑھے 11بجے ہوگی نیوکراچی،نارتھ ناظم آباد،گلبرگ،لیاقت آباد کیماڑی،سائٹ، بلدیہ،اورنگی ،لیاری اورصدرکے اسکولوں کے پوسٹرمقابلے 6 نومبر کو جبکہ ملیر،بن قاسم،گڈاپ،جمشید ٹائون، گلشن اقبال ،شاہ فیصل کالونی ،لانڈھی اورکورنگی کے اسکولوں کے مقابلے 7نومبرکو منعقدہونگے۔