جنگ عظیم دوئم میں گرایا گیا بم اچانک منظرعام پر آنے سے بورسیا اسٹیڈیم بند

سٹی آفیشلز کے مطابق ایریئل فوٹوگرافس دیکھنے کے بعد بم کا پتہ چلا تھا۔


Sports Desk February 27, 2015
بم کو ناکارہ بنانے کے بعد محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: دوسری عالمی جنگ میں پھینکے گئے بم کے اچانک منظر عام پر آنے کی وجہ سے بورسیا ڈورٹمنڈ کے اسٹیڈیم کو بند کرنا پڑگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بم کلب کے کوچ جرگن کلوپ کی پریس کانفرنس سے چند گھنٹے قبل سگنل ایڈونا پارک کے پارکنگ ایریا میں پایا گیا۔ سٹی آفیشلز کے مطابق ایریئل فوٹوگرافس دیکھنے کے بعد بم کا پتہ چلا تھا، اسے ناکارہ بنانے کے بعد محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک جرمنی میں اس قسم کے جنگی ہتھیار اب بھی بکثرت مل رہے ہیں، جنگ کے دوران الائیڈ اور سوویت فوجوں نے کئی ملین ٹن بم جرمنی پر گرائے تھے، ڈورٹمنڈ کے شہر کو ان سے بہت نقصان پہنچا تھا۔