ورلڈکپ میں مچل جانسن نے ایک ہی گیند پر11رنز دے دیے

میچ کی پہلی بال نو تھی جس پر مارٹن گپٹل نے چوکا رسید کیا، اگلی پر فری ہٹ ملی تو چھکا لگا دیا۔


Sports Desk March 01, 2015
میچ کی پہلی بال نو تھی جس پر مارٹن گپٹل نے چوکا رسید کیا، اگلی پر فری ہٹ ملی تو چھکا لگا دیا۔ فوٹو؛ گیٹی امیج

ورلڈکپ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے ایک ہی گیند پر 11 رنز دے دیے۔

نیوزی لینڈ سے میچ کی پہلی بال نو تھی جس پر مارٹن گپٹل نے چوکا رسید کیا، اگلی پر فری ہٹ ملی تو چھکا لگا دیا، یوں ایک لیگل گیند پر11رنز کا منفرد واقعہ پیش آ گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی تھی۔