گورننگ بورڈ رکن اعجاز فاروقی نے ورلڈکپ دیکھنے کیلیے جانے کی آفرٹھکرا دی

پی سی بی نے اعجاز فاروقی کو اہلیہ کے ساتھ یکم مارچ کو نیوزی لینڈ کے ٹور کا کہا تھا


Sports Desk March 01, 2015
پی سی بی نے اعجاز فاروقی کو اہلیہ کے ساتھ یکم مارچ کو نیوزی لینڈ کے ٹور کا کہا تھا۔ فوٹو : فائل

پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن پروفیسر اعجاز فاروقی نے ورلڈکپ میچز دیکھنے کیلیے جانے کی پیشکش مسترد کر دی۔

بورڈ نے انھیں اہلیہ کے ساتھ یکم مارچ کو نیوزی لینڈ کے ٹور کا کہا تھا، بزنس کلاس ہوائی ٹکٹ کے ساتھ اعجاز فاروقی کو فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کا موقع اور ڈیلی الائونس بھی ملتا، مگر انھوں نے یہ پُرکشش آفر قبول کرنے سے معذرت کر لی تاہم ان کی ورلڈکپ میچز دیکھنے کی آفر مسترد کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے کچھ عرصے قبل گورننگ بورڈ ارکان کو ورلڈکپ کیلیے بھیجنے کا عجیب و غریب فیصلہ کیا تھا جس پر کروڑوں روپے صرف ہو رہے ہیں، بعض ارکان اس پیشکش سے مستفید ہو بھی چکے ہیں۔