نیٹوسپلائی بند بلوچستان میں مذاکرات کیے جائیں علماء

او آئی سی کافی نہیں، عالم اسلام اقوام متحدہ میں قرارداد لائے،استحکام پاکستان کانفرنس۔


Numainda Express October 06, 2012
مذہبی جلوسوںکوعبادت گاہوںتک محدود کیا جائے، احمد لدھیانوی ، سمیع الحق اوردیگر کا خطاب۔ فوٹو: ایکسپریس

اہلسنت والجماعت کے رہنمائوںنے کہاہے کہ اہل مغرب کے بعض شدت پسند عناصرکی طرف سے نبی اکرم ؐکی شان اقدس میںگستاخی جیسی حرکتیںدنیامیںتہذیبوںکے تصادم اورتیسری عالمی جنگ کاآغازکاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

پاکستان،سعودی عرب ،ترکی، مصر اور دیگر مسلم ممالک کے حکمران عالمی سطح پرخاتمہ المرسلین حضرت محمدؐ سمیت تمام انبیا کی شان میںگستاخی کی سزامو ت کاقانون پاس کروانے کے لیے مضبوط کردار اداکریں،ملعون پادری ٹیری جونزاوریہودی سام بیسائل سمیت گستاخانہ فلم بنانے اورچلانے والوںکوپھانسی کے پھندے پرلٹکایا جائے،خاکے شائع کرنے والے ممالک سے اپنے سفیروںکوواپس بلایاجائے اوراس بات کادوٹوک اعلان کیاجائے کہ جب تک گستاخان رسول کوکیفرکردارتک نہیںپہنچایاجاتاان ممالک سے معاہدے ختم کیے جائیں، او آئی سی کامحض قراردادمنظورکرناہی کافی نہیںبلکہ پاکستان اورعالم اسلام اب اس قرارداد کواقوام متحدہ میںپیش کرے۔

آبپارہ اسلام آبادمیںاستحکام پاکستان وشہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمداحمد لدھیانوی،مولاناسمیع الحق،مولانافضل الرحمن خلیل،حافظ حسین احمد،ڈاکٹرخادم حسین ڈھلوں،مولانااورنگزیب فاروقی، مولانا مسعود الرحمن عثمانی مولانا شمس الرحمن معاویہ اور مولانا معاویہ اعظم نے کہاکہ حکمران نام نہاددہشتگردی کے خلاف جنگ سے باہر نکلیں، امریکا اورنیٹوفورسزکی سپلائی لائن مستقل طورپربندکی جائے، کنٹینرز مالکان اور ڈرائیور حضرات مسلمانوںکے قاتل نیٹو فورسزکے لیے سپلائی لے جانے سے انکارکردیں۔

چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیںکہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے خاتمہ کے لیے جسٹس سجادعلیشاہ کے ازخود نوٹس کیس کوری اوپن کیاجائے،خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پرمنائے جائیں،انبیاء کرام ؑ اوراصحاب رسول ؓواہل بیت کیخلاف توہین آمیزلٹریچرضبط اوراشاعتی اداروں پرپابندی عائدکی جائے ،مولانا عبد الستار خان نیازیؒ کی تیار کردہ سفارشات پر من و عن عمل کرایا جائے، بلوچستان اوروزیرستان میںمزاحمت کاروں سے فوجی آپریشن بندکرکے فوری مذاکرات شروع کیے جائیں، چارسو زائداہل سنت والجماعت کے قاتلوںکوگرفتارکیاجائے۔

گلگت ، کوئٹہ اور کراچی میںاہل سنت کی نسل کشی کاسلسلہ روکا جائے،اسلامی نظریاتی کونسل کی متفقہ سفارشات کے مطابق تمام مذہبی جلوسوں کوعبادت گاہوںتک محدود کیا جائے ، مہنگائی، بیروزگاری،لاقانونیت اور سیاسی عدم استحکام کا سلسلہ ختم کیاجائے،این این آئی کیمطابق مولانا احمد لدھیانوی نے آئندہ انتخابات میں پورے ملک میں امیدوارکھڑے کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمخیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرینگے۔