سنگاکارا نے سیاست کے اکھاڑے میں اترنے کی اطلاعات مسترد کردیں

میں نہ تو اب سیاست میں آرہا ہوں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا، سنگا کارا


Sports Desk March 04, 2015
میں نہ تو اب سیاست میں آرہا ہوں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا، سنگا کارا۔ فوٹو: فائل

سری لنکن کرکٹر کمارسنگاکارا نے سیاست کے اکھاڑے میں اترنے کی اطلاعات مسترد کر دیں۔

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ سنگا کارا سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم سنگاکارا کا اپنے فیس بک اکاؤنٹ پرکہنا تھا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں، میں پہلے بھی ان کو رد کرچکا، میں نہ تو اب سیاست میں آرہا ہوں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا، اس بارے میں تمام کہانیوں کو نظر انداز کردیں۔