ون ڈے کا عظیم ترین کھلاڑی کون مقابلے میں وسیم اکرم بھی شامل

ون ڈے کے عظیم ترین کھلاڑی کا تعین 50 رکنی جیوری آئندہ ہفتے کرے گی


Sports Desk March 07, 2015
ون ڈے کے عظیم ترین کھلاڑی کا تعین 50 رکنی جیوری آئندہ ہفتے کرے گی۔ فوٹو: فائل

کرکٹ ویب سائٹ پر آل ٹائم عظیم ترین ون ڈے کھلاڑی کے اعزاز کیلیے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم بھی شارٹ لسٹ ہو گئے۔

وسیم اکرم کا مقابلہ بھارتی سچن ٹنڈولکر اور مہندرا سنگھ دھونی، آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور ویسٹ انڈین اسٹار ویوین رچرڈز سے ہورہا ہے، آئندہ ہفتے فاتح کا تعین50 ممبران پر مشتمل جیوری کرے گی، اس میں معروف سابق پلیئرزکلائیو لائیڈ، ای ین چیپل، مارٹن کرو، راہول ڈریوڈ، رکی پونٹنگ، گریم اسمتھ ودیگر کے ساتھ معروف کمنٹیٹرز اور کرکٹ رائٹرز شامل ہیں۔