ڈکیتیوں میں مزاحمت اندھی گولی سے 3افراد زخمی

شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں اور اندھی گولی لگنے سے 8سالہ بچے سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔


Numainda Express October 07, 2012
شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں اور اندھی گولی لگنے سے 8سالہ بچے سمیت3 افراد زخمی ہوگئے. فوٹو: فائل

شہر میں لوٹ مار کی وارداتوں اور اندھی گولی لگنے سے 8سالہ بچے سمیت3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنیاری تھانے کی حد ود پریٹ آباد مہاجر مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے موبائل فون چھیننے میں مزاحمت پر 18 سالہ راجو کے سر میں گولی مارکر شدید زخمی کردیا۔ پھلیلی تھانے کی حد ود فقیرکا پڑ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے موبائل اور نقد رقم چھیننے کے دوران 35 سالہ شاہد کو ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کرد۔

یا جب کہ لیاقت کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے باعث 8سالہ محمد اویس زخمی ہوگیا۔ راجو کی حالت نازک ہے۔