آئرلینڈ سے ہار جاؤ پاکستان کو باہر کراؤ بھارتی شائقین کا ٹیم سے مطالبہ

گرین شرٹس کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کیلئے ٹویٹر پر آئرش ٹیم کے حق میں باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے۔


Sports Desk March 10, 2015
گرین شرٹس کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کیلئے ٹویٹر پر آئرش ٹیم کے حق میں باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی شائقین پاکستان کو ورلڈ کپ سے آؤٹ کرانے کے لیے اپنی ٹیم کی آئرلینڈ سے ہارنے کی آرزو کرنے لگے۔

اس سلسلے میں سوشل میڈیا خاص طور پر ٹویٹر پر آئرش ٹیم کے حق میں باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے، ایک بھارتی شائق نے لکھا کہ پاکستانی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کرنے کیلیے ہماری سائیڈ کو اپنا اگلا میچ ہار جانا چاہیے۔ ایک نے گرین شرٹس کی غیرمستقل مزاجی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ پاکستانی ٹیم اگر جنوبی افریقہ سے جیت گئی تو فکر کی کوئی بات نہیں وہ اگلامیچ ہار جائے گی۔