سلو اوور ریٹ پر بنگلہ دیش پر جرمانہ کپتان پر معطلی کا خطرہ منڈلانے لگا

اب اگر ٹیم سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئی تو مشرفی کو ایک میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑیگا۔


Sports Desk March 10, 2015
اب اگر ٹیم سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئی تو مشرفی کو ایک میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑیگا۔ فوٹو: بی سی بی

ISLAMABAD: انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر بنگلہ دیش کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑگیا۔

مقررہ وقت سے 2 اوورز پیچھے رہنے کی وجہ سے میچ ریفری رنجن مدوگالے نے کپتان مشرفی مرتضیٰ کو 40 فیصد جبکہ باقی پلیئرز کو 20، 20 فیصد میچ فیس جرمانہ کی۔ اب اگر ٹیم سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئی تو مشرفی کو ایک میچ باہر بیٹھ کر دیکھنا پڑیگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بنگلا دیش نے انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔