ورلڈ کپ سے ٹیم کے اخراج پر سابق انگلش کپتانوں کا اظہار مایوسی

حقیقت تو یہ ہے کہ ہماری ٹیم اچھی تھی ہی نہیں، اینڈریو اسٹروس


Sports Desk March 10, 2015
حقیقت تو یہ ہے کہ ہماری ٹیم اچھی تھی ہی نہیں، اینڈریو اسٹروس۔ فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ کپ سے اخراج پر انگلینڈ کے سابق کپتانوں نے شدید مایوسی ظاہر کی ہے۔

اینڈریو اسٹروس نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہماری ٹیم اچھی تھی ہی نہیں، نمبر ون سے گیارہ تک کوئی بھی بڑی ٹیموں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں تھا، ان سے بنگلا دیش کا بھی سامنا نہیں کیا جاسکا، جب تک ڈومیسٹک سطح پر ون ڈے کرکٹ سسٹم درست نہیں ہوگا، یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ مائیک ایتھرٹن نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی، آؤٹ آف فارم پلیئرز کو میگا ایونٹ کھلا دیا گیا، ناصر حسین نے کہا کہ ایونٹ میں کوئی بھی پلاننگ دکھائی نہیں دی، ایک روزہ کرکٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔