ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان کو اپنا مستقبل تاریک دکھائی دینے لگا

مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ آخر ہوا کیا اور اب ہمارا مستقبل کیا ہوگا، ایون مورگن


Sports Desk March 10, 2015
مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ آخر ہوا کیا اور اب ہمارا مستقبل کیا ہوگا، ایون مورگن۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر اپنا مستقبل ہی تاریک دکھائی دینے لگا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ذہنی طور پر خالی ہوچکا، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ آخر ہوا کیا اور اب ہمارا مستقبل کیا ہوگا، ہماری توقعات بہت بلند اور ہر کوئی آگے جانے کیلیے پُرعزم تھا مگر جس طرح آخر میں چار وکٹیں گریں اس سے ساری بازی ہاتھ سے نکل گئی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بنگلا دیش نے انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔