سری لنکن کپتان نے پاکستان سے سیمی فائنل کی پچ پر اعتراضات مسترد کردیے

یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایونٹ ہے، سری لنکن ٹیم یا بورڈ کے بجائے آئی سی سی کا ہی پچزپرکنٹرول ہوتا ہے، مہیلا جے وردنے


AFP October 07, 2012
فوٹو : فائل

سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے نے پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کی پچ پر اعتراضات کو مسترد کردیا۔

مختلف حلقوں کی جانب سے یہ اعتراض سامنے آیا تھا کہ میزبان اسپنرز کو فائدہ دینے کیلیے ٹرننگ وکٹ تیار کی گئی جس پر مقابلہ انتہائی بے لطف رہا، جے وردنے نے اس حوالے سے کہاکہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایونٹ ہے، سری لنکن ٹیم یا بورڈ کے بجائے آئی سی سی کا ہی پچز پر کنٹرول ہوتا ہے، ویسے بھی ہم پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف ٹرننگ وکٹ کیوں تیار کریں گے۔