اس سال بھی متعدد فلموں میں نظرآؤں گیجیکولین فرنینڈس

اداکارہ کی یاد گار فلم "کک"ہے جو انہیں یاد گار ر ہے گی۔


APP March 11, 2015
اداکارہ کی فلم ’’برادرز‘‘ جلد ہی ریلیزہونے والی ہے۔فوٹو فائل

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی فلمی مصروفیات زیادہ ہیں۔

اداکارہ کے مطابق گزشتہ برس بھی انہوں نے متعدد ٹی وی اشتہاروں اور فلموں میں کام کیا جن میں سے یادگار فلم ''کک'' میں ان کا کردار ہے جس کے بعد انہیں ہر ہدایتکار فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے،سلمان خان کے ساتھ بھی یہ بڑے پردے پر آئیں جس میں ان کو شہرت حاصل ہوئی۔

اداکارہ رواں سال بھی متعدد اچھی فلموں میں کام کر رہی ہیں۔ان فلموں میں رائے ، ڈیشیوم، تربنیٹرہ اور ہاؤس فل تھری شامل ہیں۔ اداکارہ کی فلم ''برادرز'' جلد ہی ریلیزہونے والی ہے۔