نانا سے بھتہ وصول کرنےوالے 2 نواسوں کو 5 5 سال قید کی سزا

نانا کو قتل کی دھمکی دیکر 50 ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا۔


Staff Reporter March 13, 2015
ملزمان ارسلان اور مصور عالم کو موبائل فون کے ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا، تیموریہ تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نانا سے بھتہ وصول اورطلب کرنے کے الزام میں ملوث دو مجرموں ارسلان اور مصور عالم کو 5،5 سال قید کی سزا سنادی۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان ارسلان اور مصور عالم پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے نانا سے قتل کی دھمکی دیکر 50 ہزار روپے بھتہ طلب کیا تھا، پولیس نے سی پی ایل سی سے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کیا اور اس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، دوران سماعت مجرموں پرجرم ثابت کرنے میں گواہوں اور فون ریکارڈ نے مدددی، مجرموں کے خلاف تھانہ تیموریہ میں مقدمہ درج تھا۔