’’دفتر واپس جانا ہے‘‘ یو اے ای کے کرکٹرز کو نوکریوں کی فکر پڑ گئی

کھلاڑیوں کو پام طوفان کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے زیادہ اپنے وطن واپس لوٹنے کی فکر ہے


Sports Desk March 15, 2015
کھلاڑیوں کو پام طوفان کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے زیادہ اپنے وطن واپس لوٹنے کی فکر ہے. فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کے کھلاڑیوں کو پام طوفان کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے زیادہ اپنے وطن واپس لوٹنے کی فکر ہے، ان کی پیر کے روز واپسی کی فلائٹ ہے اگر موسم خراب رہا تو تاخیر ہوگی جو وہ نہیں چاہتے۔

کپتان محمد توقیر نے کہاکہ یہ ایک طویل ٹور تھا جس سے ہم نے لطف تو اٹھایا لیکن اب ہمیں پیر کو واپس لوٹنا ہے، جن اداروں میں ہم کام کرتے وہ ہمارا انتظار کررہے ہیں، ہمیں اس سے زیادہ چھٹی ہی نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ یو اے ای کے تمام کھلاڑی مختلف ملازمتیں کرتے ہیں۔