عامرکو رعایت دینے کیلیے جج کو خصوصی طور پر خط لکھا ہولڈنگ کا انکشاف

عامر جیسے نوجوانوں کو اچھی طرح تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، ہولڈنگ


Sports Desk March 15, 2015
عامر جیسے نوجوانوں کو اچھی طرح تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، ہولڈنگ۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے فکسنگ میں ملوث عامر کو رعایت دینے کیلیے جج کو خصوصی طور پر خط لکھا تھا۔

مائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ عامر جیسے نوجوانوں کو اچھی طرح تعلیم دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں میچ فکسر ہوں اور میری جیب میں کچھ بڑے نام ہوں جنھیں میں اپنے مقصد کے لیے استعمال کر سکوں تو پھر نئے آنے والے کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کروں گا، میں ان سے کہوں گا کہ دیکھوفلاں میرے لیے کام کرتا اور وہ کتنا امیر ہے، تم بھی ویسے بن سکتے ہو لیکن اگر وہ فلاں معطل ہوجائے، اس پر جرمانہ ہویا پھر وہ کھیل سے باہر کردیا جائے تو میں پھر کسی نوجوان کو بہکا نہیں سکوں گا، آئی سی سی کو سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔