کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس حساس قرار سماعت جیل منتقل

جیل حکام نے عدالت کوتحریر ی طور پر آگاہ کردیا


Staff Reporter March 17, 2015
جیل میں مقدمے کی سماعت، استغاثہ کو 24 مارچ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

محکمہ داخلہ نے ایئرپورٹ حملہ کیس کو جیل منتقل کردیا ہے، اس سلسلے میں جیل حکام نے عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

جیل حکام نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کی عدالت میں تحریری طور پر آگاہ کیا کہ وزارت داخلہ نے ایئر پورٹ حملہ کیس کو حساس قرار دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت جیل میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو فاضل عدالت نے جیل میں جاکر مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر فاضل عدالت نے استغاثہ کے گواہوں اور وکیل صفائی کوآئندہ سماعت 24مارچ کو حاضری یقنی بنانے کی ہدایت کی ہے۔