بھارت سے میچز دسمبرمیں کھیلے جائینگے پاکستانی ہائی کمشنرکا دعویٰ

ابھی وینیو طے نہیں ہوا تاہم یہ مقابلے متحدہ عرب امارات یا پھر بھارت میں ہی ہوسکتے ہیں، عبدالباسط


Sports Desk March 18, 2015
ابھی وینیو طے نہیں ہوا تاہم یہ مقابلے متحدہ عرب امارات یا پھر بھارت میں ہی ہوسکتے ہیں، عبدالباسط۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاک بھارت باہمی میچز رواں برس دسمبر میں کھیلے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم کافی محنت کررہے ہیں، ابھی وینیو طے نہیں ہوا تاہم یہ مقابلے متحدہ عرب امارات یا پھر بھارت میں ہی ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اس حوالے سے بی سی سی آئی کے نومنتخب سیکریٹری انوراگ ٹھاکر سے تفصیلی بات چیت کا دعویٰ کیا تھا تاہم وہ اس معاملے کو اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط کرچکے ہیں۔