کیویز سے کوارٹر فائنل کرس گیل نے درد کش انجیکشن لگوانا شروع کردیئے

کرس گیل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے محروم نہیں ہونا چاہتے، ڈیری سیمی


Sports Desk March 19, 2015
کرس گیل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے محروم نہیں ہونا چاہتے، ڈیری سیمی۔ ۔فوٹو فائل

ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے نیوزی لینڈ کیخلاف کواٹر فائنل سے قبل مکمل فٹ ہونے کیلیے درد کش انجیکشن لگوانا شروع کردیئے۔

آل رائونڈر ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ گیل کی کوارٹر فائنل میں شرکت تقریباً یقینی ہے، انھوں نے گذشتہ روز اسکین کرانے کے ساتھ درد کش انجیکشن بھی لگوایا، وہ باقی ٹیم کی بانسبت کوارٹر فائنل کیلیے زیادہ بے تاب ہیں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کمر کی تکلیف انھیں پریشان کرنے لگی مگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے محروم نہیں ہونا چاہتے۔