مہاتماگاندھی برطانوی ایجنٹ تھے بی جے پی لیڈرسادھوی پراچی

ملک کوآزادی صرف چرخاچلانے سے نہیں ملی بلکہ بھگت سنگھ رام پرساد بسمل اور ویرساورکر کی قربانیوں سے ملک آزادہواہے


INP March 19, 2015
ملک کوآزادی صرف چرخاچلانے سے نہیں ملی بلکہ بھگت سنگھ رام پرساد بسمل اور ویرساورکر کی قربانیوں سے ملک آزادہواہے. فوٹو: فائل

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی متنازع لیڈرسادھوی پراچی نے انکشاف کرتے ہوئے مہاتما گاندھی کو برطانوی ایجنٹ قرار دیدیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک ہندوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سادھوی پراچی نے گاندھی کو برطانوی ایجنٹ قراردیتے ہوئے کہاکہ ملک کی آزادی میں گاندھی جی کاکیارول تھا؟آزادی تو دیگر مجاہدین نے دلائی ہے۔

ملک کوآزادی صرف چرخاچلانے سے نہیں ملی بلکہ بھگت سنگھ رام پرساد بسمل اور ویرساورکر کی قربانیوں سے ملک آزادہواہے، ہربھارتی شہری چاہے وہ ہندو ہو یامسلمان اسے صرف2 بچوں کی اجازت ملنی چاہیے اوراگرکوئی ایسا نہیں کرتا تو اسے تمام سرکاری سہولتوں سے محروم کردینا چاہیے۔