رنبیر کپور کی شعیب اختر کے ساتھ کمنٹری

رنبیر کپور نے شعیب اختر کے ساتھ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونیوالے کوارٹر فائنل میں اپنا تبصرہ پیش کیا


Sports Desk March 21, 2015
رنبیر کپور نے شعیب اختر کے ساتھ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونیوالے کوارٹر فائنل میں اپنا تبصرہ پیش کیا۔ فوٹو: فائل

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان منعقدہ ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کے موقع پر بالی ووڈ اداکار رنبیرکپور بھی ٹی وی کمنٹیٹر بن گئے، انھوں نے ممبئی میں قائم کمنٹری اسٹوڈیو میں سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر کے ہمراہ میچ پر تبصرہ کیا۔

اس موقع پر ان کی آنے والی فلم 'بمبئی ویلویٹ' کا ٹریلربھی پہلی بار نشر کیاگیا، رنبیر نے انکشاف کیا کہ ساتھی اداکارہ انوشکا شرما اچھی کرکٹر بھی ہیں، اس موقع پر شعیب اختر نے کہا کہ وہ بھی رنبیر کے پرستار ہیں۔