ڈرون حملوں سے اب تک 2199 افراد جاں بحق ہوئے رپورٹ

امریکی ڈورن حملوں میں 208 مکانات اور 59گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔


APP March 21, 2015
امریکی ڈورن حملوں میں 208 مکانات اور 59گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ فاٹا میں ڈرون حملوں سے اب تک 2199 افراد جاں بحق جب کہ 208 مکانات اور 59گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ فاٹا میں اب تک ڈرون حملوں سے 282 افراد زخمی ہوئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد دہشت گردوں یا شدت پسندوں پر مشتمل تھی جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے، تصدیقی عمل کے بعد 43 جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور 7 زخمی افراد کو معاوضہ دیا گیا ہے۔