امریکا بدترین معاشی بحران سے نکل آیا صدر اوباما

بیروزگاری 2009 کے آغاز میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اب کم ترین سطح پر ہے، ریڈیو خطاب.


INP October 08, 2012
یہ یقینی بنایا جائے کہ بیرون ملک وطن کا دفاع کرنے والوں کو روزگار کیلیے لڑنا نہ پڑے۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ 30 کی دہائی کی بڑی کساد بازاری کے بعد چار سال قبل سامنے آنے والے بدترین معاشی بحران سے ملک نکل آیا اور بہتری کی طرف پیشرفت ہورہی ہے۔

گزشتہ روزہفتہ وار ریڈیو خطاب میں انھوں نے کہاکہ ملک میں بے روزگاری کی شرح 2009 کے آغاز میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اب کم ترین سطح پر ہے۔ انھوں نے کانگریس کے ری پبلیکن اراکین پر زور دیا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے کام میں مدد دی جائے تاکہ ان کے منصوبے کے تحت 98فی صد امریکیوں پر ٹیکس میں اضافہ نہ کیا جائے اور محض دو فیصد امیر ترین امریکیوں کو مراعات دینے کی خاطر سب کو یرغمال نہ بنایا جائے۔ اوباما نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جنھوں نے بیرون ملک وطن کا دفاع کیا انھیں واپسی پر روزگار کے حصول کے لیے نہ لڑنا پڑے۔