ویٹوری کے اچھل کر ایک ہاتھ سے حیران کن کیچ پرتماشائی نے شرٹ اتارکر دیدی

مقامی کمپنی نے اپنی شرٹ پہن کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے والے تماشائی کو ایک ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کررکھا ہے۔


Sports Desk March 22, 2015
مقامی کمپنی نے اپنی شرٹ پہن کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے والے تماشائی کو ایک ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کررکھا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

لاہور: ڈینئل ویٹوری کے ہوا میں اچھل کر حیران کن کیچ پر ایک تماشائی نے اپنی شرٹ اتار کر دیدی۔

آل راؤنڈر نے تھرڈ مین باؤنڈری پر مارلون سموئلز کا مشکل کیچ تھاما،ایک موقع پریہ شاٹ چھکا نظر آرہا تھا مگر ڈینیئل ویٹوری بجلی کی طرح گیند پر لپکے اور اچکنے کے بعد خود بھی حیران کھڑے رہے، ایک پُرجوش پرستار نے اپنی نارنجی شرٹ ان کی جانب پھینک دی، یاد رہے کہ مقامی کمپنی نے اپنی شرٹ پہن کر ایک ہاتھ سے کیچ پکڑنے والے تماشائی کو ایک ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کررکھا ہے۔