ایم کیو ایم پر پابندی اورالطاف حسین کی گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک  منگل 24 مارچ 2015
گورنر سندھ کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ وہ مقدمات کی تفتیش پر اثرانداز نہ ہوسکیں، درخواست گزار فوٹو: فائل

گورنر سندھ کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ وہ مقدمات کی تفتیش پر اثرانداز نہ ہوسکیں، درخواست گزار فوٹو: فائل

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو بذریعہ انٹر پول پاکستان لانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صولت مرزا کے وڈیو بیان کی روشنی میں الطاف حسین کو انٹر پول کی مدد سے پاکستان واپس لایا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی پیروی کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ وہ مقدمات کی تفتیش پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔ اس کے علاوہ صولت مرزا نے اپنے بیان میں حیدر عباس رضوی اور بابر غوری سمیت ایم کیو ایم کے جن رہنماؤں کے نام لئے ہیں انہیں ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔