موسیٰ گیلانی کوبھی حکومتی عہدیداروں نے پھنسایا حامد سعید

حج اسکینڈل میں مجھ پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیںہوسکے،سابق وزیرکا دعویٰ


Monitoring Desk October 08, 2012
گستاخانہ فلم دنیا بھر کی مسلمان کمیونٹی میں انتشارپھیلانے کی سازش ہے، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیرمذہبی امورحامد سعیدکاظمی نے کہا ہے کہ میری طرح سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو بھی پھنسوانے میں اعلیٰ حکومتی عہدیدارملوث ہیں۔

ایک ٹی وی کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ موسیٰ گیلانی کی گرفتاری میں بھی حکومتی شخصیات ملوث ہیں۔ سابق وزیرنے یہ بھی دعویٰ کیاکہ حج اسکینڈل میں ان پرلگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوسکے۔