خواہش ہے تمام اضلاع میں ایک ایک یونیورسٹی قائم ہونثارکھوڑو

امید ہے کہ اسناد حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات مزیدمحنت ولگن سے اپنااورملک کانام روشن کریں گے،نثارکھوڑو


Staff Reporter March 26, 2015
امید ہے کہ اسناد حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات مزیدمحنت ولگن سے اپنااورملک کانام روشن کریں گے،نثارکھوڑو۔ فوٹو: فائل

سندھ کی سرکاری جامعات کے پروچانسلراورصوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑونے کہاہے کہ ان کی خواہش ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ایک ایک یونیورسٹی قائم ہواوریہ خواہش پوری ہونے کے بعد ہرضلع میں 2،2جامعات قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ صوبے بھرمیں تعلیم کامعیاربہترہوسکے اورطلبا کوان کے گھروں کے قریب ہی تعلیم فراہم کی جاسکے۔

جس سے ان کاوقت اورپیسے بھی ضائع نہیں ہونگے، یہ بات انھوں نے بدھ کواین ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 23ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب میں کہی جلسہ تقسیم اسناد میں 1213طلبہ وطالبات کوانجینئرنگ کی اسناد تفویض کی گئیں جس میں 1131بیچلرزڈگری،80ایم انجینئرنگ،ایم سی آئی ٹی ، ایم یوآرپی ڈگری اور2پی ایچ ڈی اسناد شامل ہیں۔

جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرافضل الحق نے اسناد حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات اوران کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انھیں امید ہے کہ اسناد حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات مزیدمحنت ولگن سے اپنااورملک کانام روشن کریں گے، اس موقع پرانھوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔