سری نواسن نے چھوٹی ٹیموں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

اس وقت رینکنگ میں آخری دو نمبرز پر موجود ٹیمیں بنگلہ دیش اور زمبابوے ہیں


Sports Desk March 30, 2015
آئی سی سی چیئرمین نے 2019 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے سے واضح انکار کردیا۔ فوٹو: فائل

MOSCOW: چیئرمین آئی سی سی سری نواسن نے چھوٹی ٹیموں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، اگلے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی امیدیں ختم ہوگئیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2019 میں انگلینڈ میں شیڈول اگلے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 14 سے 10 کرنے کا اعلان کررکھا ہے جس کے خلاف ایسوسی ایٹ ٹیموں نے کافی احتجاج کیا تاہم آئی سی سی کے چیئرمین این سری نواسن سمجھتے ہیں کہ نئے فارمیٹ میں بھی ایسوسی ایٹ ٹیموں کے پاس کوالیفائی کرنے کا اچھا موقع موجود ہے۔ سری نواسن نے ورلڈ کپ میں چھوٹی ٹیموں کی بہترین پرفارمنس کی وجہ آئی سی سی کے ڈیولپمنٹ پروگرام کو قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس وقت رینکنگ میں آخری دو نمبرز پر موجود ٹیمیں بنگلہ دیش اور زمبابوے ہیں اور ان کے فی الحال ٹاپ 8 میں شامل ہونے کے امکانات بھی کم ہی دکھائی دیتے ہیں تاہم یہ دونوں سائیڈزبھی کوالیفائنگ راؤنڈ میں چھوٹی ٹیموں پر بھاری ثابت ہوں گی جس سے اگلے ورلڈ کپ میں ایسوسی ایٹس ٹیموں کی موجودگی کا پتہ بالکل صاف ہوجائے گا۔