کوئٹہ میں سریاب روڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے2 افراد جاں بحق پولیس

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک March 30, 2015
واقعے کی وجوہات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا، پولیس. فوٹو:فائل

سریاب روڈ کے قریب گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار2 نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے تاہم واقعے کی وجوہات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہاجاسکتا۔

 

 

مقبول خبریں