ووسٹرشائر کو سعید اجمل کی واپسی کا انتظار

ہمیں امید ہے کہ سعید اس مرتبہ بھی ہمیں سیزن کے اختتامی مراحل میں کچھ میچز کیلیے دستیاب ہوجائینگے، ووسٹرشائر


Sports Desk April 04, 2015
ہمیں امید ہے کہ سعید اس مرتبہ بھی ہمیں سیزن کے اختتامی مراحل میں کچھ میچز کیلیے دستیاب ہوجائینگے، ووسٹرشائر۔ فوٹو : فائل

انگلش کائونٹی ووسٹرشائر کو پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی واپسی کا انتظار ہے۔

کائونٹی نے آئی سی سی سے ایکشن کلیئر ہونے کے بعد سعید سے فروری میں دوبارہ معاہدہ کیا تھا ،پاکستانی ٹیم ممکنہ طور پر اپریل، مئی میں دورئہ بنگلہ دیش پر ہوگی، ووسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیو رہوڈز کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے خبر کا انتظار کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ سعید اس مرتبہ بھی ہمیں سیزن کے اختتامی مراحل میں کچھ میچز کیلیے دستیاب ہوجائینگے۔