حلقے میں213 پولنگ اسٹیشن اور769پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے

ضمنی انتخابات میں3لاکھ57ہزار781ووٹراپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے


Staff Reporter April 04, 2015
این اے 246 کی نشست ایم کیو ایم کے امیدوار نبیل گبول کے استعفے کے باعث خالی ہوئی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 246 میں 23 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں 213 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے ہیں جس میں مردوں کیلیے15 خواتین کیلیے 15 اور مشترکہ پولنگ اسٹیشن 183 ہوں گے۔

ان پولنگ اسٹیشنوں میں769 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے جن میں مردوں کیلیے397 اور خواتین کیلیے 372 شامل ہیں، ضمنی انتخابات میں 357781 ووٹر اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 196187 مرد اور 161594 خواتین شامل ہیں، حلقے میں 103 سرکل اور 509 بلاکس شامل ہیں ، حلقے میں فیڈرل بی ایریا کے بلاک 14 ، 7 ، 12 ، 13 ، 4 ، 6 ،10 ، موسی کالونی بلاک 5 ، 11 ، 1 ، 3 ، شریف آباد ، کریم آباد ، عزیز آباد ، بھنگوریہ گوٹھ ، الکرم اسکوائر ، غریب آباد ، اسحاق آباد ، فیڈرل کیپٹل ایریا ، لیاقت آباد 3 ، 4 ، سکندر آباد ، بندھانی کالونی ، راجپوتانہ کالونی، لیاقت آباد نمبر 10 ، لیاقت آباد 7 ، 8 ، 9 ، یاسین آباد ، فیڈرل بی ایریا بلاک 15 ، ریلوے کالونی ، آصف نگر اور گوہر آباد شامل ہیں ۔

حلقے میں گلبرگ اور لیاقت آباد ٹاؤنز شامل ہیں اور 9 یونین کونسلز شامل ہیں، ان میں گلبرگ ٹاؤن کی یوسی 1 عزیز آباد ، یوسی 2 کریم آباد ، یوسی 3 عائشہ منزل ، یوسی 4 انچولی ، یوسی 5 نصیر آباد ، یوسی 6 یاسین آباد جبکہ لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 6 بندھانی ، یوسی 7 شریف آباد ، یوسی 8 کمرشل ایریا شامل ہیں ،اس ضمنی انتخاب میں 15 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ، ان میں ایم کیوایم کے کنور نوید جمیل ، تحریک انصاف کے عمران اسماعیل، جماعت اسلامی کے راشد نسیم ، پاسبان کے عثمان معظم اور دیگر آزاد امیدوار شامل ہیں، یہ نشست ایم کیو ایم کے امیدوار نبیل گبول کے استعفے کے باعث خالی ہوئی۔