اظہر علی بیٹنگ میں بھی مصباح کو ’کاپی‘ کرنے لگے

مصباح الحق بھی اکثر ریورس سوئپ کھیل کر مشکل سے دوچار ہوتے رہے ہیں۔


Sports Desk April 20, 2015
مصباح الحق بھی اکثر ریورس سوئپ کھیل کر مشکل سے دوچار ہوتے رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنے پیش رو مصباح الحق کے نقش قدم پر چلنا شروع کردیا۔

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے میچ میں ریورس سوئپ کرتے ہوئے آؤٹ ہوئے جس کا ٹیم کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا، وہ بڑے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کررہے تھے کہ شکیب الحسن کی گیند پر انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ریورس سوئپ کھیلا جس پر وکٹ کیپر مشفیق الرحیم نے آف سائیڈ پر سلپ میں آکر کیچ اچک لیا، ٹی وی پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ سابق کپتان کے نقش قدم پر چل پڑے ہیں، انھیں چاہیے کہ وہ مصباح کو کاپی کرنے کے بجائے اپنا نیچرل گیم کھیلیں، واضح رہے کہ مصباح الحق بھی اکثر ریورس سوئپ کھیل کر مشکل سے دوچار ہوتے رہے ہیں۔