برازیل میں مقامی فٹبال کلب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

مقامی فٹ بال کلب کے حامیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ میچ کے لئے بینرز تیار کر رہے تھے


ویب ڈیسک April 20, 2015
ابتدائی طور پر واردات فٹ بال کلب کی حمایت کی وجہ سے نہیں بلکہ منشیات کی وجہ سے لگتی ہے، پولیس فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: برازیل کے مقامی فٹ بال کلب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ساؤپاؤلو کے مقامی فٹ بال کلب کے حامیوں کو نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ میچ کے لئے بینرز تیار کر رہے تھے، حملہ آواروں نے مقتول افراد کو سیدھا لیٹ جانے کا کہا اور پھر ان پر گولیاں برسادیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی فٹبال کلب کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات تھے اس لئے عین ممکن ہے کہ یہ واردات فٹ بال کلب کی حمایت کی وجہ سے نہیں بلکہ منشیات کے سلسلے میں کی گئی تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد اس کی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔

مقبول خبریں