عبدالرزاق وکلا سے مشاورت کے بعد نوٹس کا جواب دینگے

کپتان کے خلاف بیان دینے والے آل رائونڈر سے چیئرمین پی سی بی بھی سخت ناراض


Sports Reporter October 11, 2012
کپتان کے خلاف بیان دینے والے آل رائونڈر سے چیئرمین پی سی بی بھی سخت ناراض۔ فوٹو: اے ایف پی

عبدالرزاق وکلا سے صلاح مشورے کے بعد پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ آل رائونڈر کا بورڈکے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں اس لیے انھیں اس نوٹس کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، تاہم پی سی بی کا موقف ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ نہ ہونے کے باوجود عبدالرزاق نے میڈیا سے بات چیت میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کپتان محمد حفیظ کیخلاف بیان دینے کے حوالے سے عبدالرزاق سے خاصے ناراض ہیں، وہ کولمبو سے وطن واپسی پر کوچ اور ٹیم منیجر سے بات چیت کر کے آل رائونڈر کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سری لنکا کیخلاف پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بننے پر عبدالرزاق نے اس کا ذمہ دار کپتان کو قرار دیا تھا،محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے کے بعد آل رائونڈر کو نہیں کھلایا گیا۔ عبدالرزاق کو میگا ایونٹ میں صرف ایک ہی میچ کھیلنے کا موقع ملا تھا جس کی وجہ سے وہ سخت مایوسی کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے