’’نکل گئی چنئی ایکسپریس‘‘ آئی پی ایل میچ میں شکست کے بعد شاہ رخ خان کا دلچسپ تبصرہ

چنئی نے چیمپئنز سائیڈ کی طرح کھیل پیش کیا اور وہ فتح کی حقدار تھی، بالی ووڈ اداکار


Sports Desk April 30, 2015
چنئی کی پرفارمنس نے ثابت کیا کہ ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے، شاہ رخ خان فوٹو: فائل

FAISALABAD: آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز سے شکست پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اونر شاہ رخ خان نے دلچسپ تبصرہ کیا۔

چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل میچ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دلچسپ ٹویٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ''نکل گئی چنئی ایکسپریس''، اپنی ٹویٹ میں کنگ خان نے فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چنئی نے چیمپئنز سائیڈ کی طرح کھیل پیش کیا اور وہ فتح کی حقدار تھی، چنئی نے 135 کا ہدف نائٹ رائیڈرز کے لئے مشکل بنادیا، اس کی پرفارمنس نے ثابت کیا کہ ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خود پر یقین رکھتے ہوئے آنے والے میچوں میں زیادہ محنت کرنا ہوگی اور انشا اللہ ہم ایسا ہی کریں گے۔