سانحہ کارساز کے 2 ملزمان کو 19 19 سال قید کی سزا سنادی گئی

ملزمان جمشید اور ناصر کو غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی


ویب ڈیسک April 30, 2015
سانحہ کارساز کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، فوٹو:فائل

KARACHI: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ کارساز کے 2 ملزمان کو 19، 19 سال قید اور 20، 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ کارساز کیس کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، دوران سماعت عدالت نے 2008 میں اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کئے گئے ملزمان جمشید اور ناصر کو غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں 19، 19 سال قید اور 20، 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو پیپلز پارٹی کی چیرپرسن بینظیر بھٹو شہید کی طویل عرصے جلا وطنی کے بعد وطن واپسی پر کارساز میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 150 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

مقبول خبریں