ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 22کروڑ 66لاکھ ڈالرکا ریکارڈ اضافہ

زرمبادلہ کےذخائر17ارب 49 کروڑ 10لاکھ ڈالرکی سطح سےبڑھ کر17ارب71کروڑ76لاکھ ڈالرکی سطح پرپہنچ گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان


Business Reporter May 01, 2015
زرمبادلہ کےذخائر17ارب 49 کروڑ 10لاکھ ڈالرکی سطح سےبڑھ کر17ارب71کروڑ76لاکھ ڈالرکی سطح پرپہنچ گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں22کروڑ66لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 24اپریل کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر 17 ارب 71 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 20 کروڑ 11 لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ارب 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 12 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر اضافے سے5 ارب 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 ارب 15 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔