ملالہ کی صحت کیلئے جمعتہ المبارک کو یوم دعا کے طورپر منانےکی اپیل شہباز شریف

پوری قوم کی دعاؤں اوراللہ تعالی کے فضل وکرم سےملالہ یوسف زئی صحت یاب ہوکرجلد ہمارے درمیان ہوگی, شہباز شریف


ویب ڈیسک October 11, 2012
پوری قوم کی دعاؤں اوراللہ تعالی کے فضل وکرم سےملالہ یوسف زئی صحت یاب ہوکرجلد ہمارے درمیان ہوگی, شہباز شریف فوٹو:اے پی پی

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئے جمعتہ المبارک کو یوم دعا کےطورپرمنانے کی اپیل کی ہے۔

شہبازشریف نےکہا کہ ملالہ یوسف زئی قوم کی قابل فخربیٹی ہیں، پوری قوم جمعتہ المبارک کوملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لئےیوم دعا کےطورپر منائے، اس سلسلے میں پنجاب بھرمیں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں ،مسلم لیگ ن کےدفاتر، مساجد اوراقلیتوں کی عبادت گاہوں میں بھی ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کیلئےخصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعاؤں اوراللہ تعالی کے فضل وکرم سےملالہ یوسف زئی صحت یاب ہوکرجلد ہمارے درمیان ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں