اعضاعطیہ کرنے کا اعلان کرنے والے بالی ووڈ اداکار

فاروق عبداللہ  بدھ 13 مئ 2015
اعضاعطیہ کرنے کے لیے بعض اداکاروں نے  باقاعدہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔فوٹو فائل

اعضاعطیہ کرنے کے لیے بعض اداکاروں نے باقاعدہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔فوٹو فائل

ممبئی: بعد از مرگ اپنے اعضا دوسرے انسانوں کو عطیہ کرنے کا رجحان تیزی سے زور پکڑتا جارہا ہے جس میں اب بالی ووڈ کے اداکار بھی شامل ہیں جن میں کئی ناموراداکاراورادکاراؤں نے انسانیت کی خدمت اور انسانی  ہمدردی کی بنیادوں پر بعد از مرگ اپنے جسمانی اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ بعض اداکاروں نے  باقاعدہ معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔

امیتابھ بچن

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/01-amitaabh1.jpg

بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور امیتابھ بچن انڈسٹری میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، بھارتی فلم نگری کے اس ستارے نے بصارت سے محروم افراد کے لیے مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنی آنکھیں بعد از مرگ عطیہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

رشی کپور

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/02-rishi-kaoor1.jpg

بھارتی فلم انڈسٹری کے ماضی کے سپر اسٹار رشی کپور نے 2014 میں اسپتال میں دورے کے موقع پر اپنے  اعضاعطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف چندی گڑھ میں اعضا عطیہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

عامر خان

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/03-aamir-khan1.jpg

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنیسٹ عامر خان اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی کسی سے پیچھے نہیں، بالی ووڈ اسٹارنے بعد ازمرگ  گردے ، جگر ،دل ،آنکھیں  اور پھیپھڑے عطیہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

ایشوریارائے بچن

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/04-aishuria-rai.jpg

بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ  اور سابقہ ملکہ حسن ایشوریا رائے بچن کسی تعارف کی محتاج نہیں انہوں نے بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ ان کی خوبصورت اور دلکش آنکھیں ان کی خاص پہچان ہیں۔ سابقہ ملکہ حسن نے اپنی خوبصورت آنکھوں کو بعد از مرگ عطیہ کرنے کی وصیت کر رکھی ہے۔

ہیمامالنی

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/05-hema-malini.jpg

بالی ووڈ کی ڈریم گرل اور ماضی کی اداکارہ ہیما مالنی اپنے فلمی کیریئر میں عروج پر رہیں ان کی آنکھیں ان کی شخصیت کو پر کشش بناتی ہیں اور انہوں نے 2007 میں اپنی خوبصورت آنکھوں کو بصارت سے محروم افراد کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا۔

جیا بچن

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/06-jiyaa-bachan.jpg

ماضی کی مشہوربالی ووڈ اداکارہ اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے بعد از مرگ بصارت سے محروم افراد کے لیے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے اعلان کررکھا ہے۔

پریٹی زنٹا

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/07-preety-zinta.jpg

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریٹی زنٹا کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہ اپنی جانداراداکاری کے باعث انڈسٹری میں ایک ممتازمقام رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے بعد از مرگ اپنے جسم کے تمام اعضا عطیہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے  معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

پریانکا چوپڑا

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/08-peryanka.jpg

بالی ووڈ  میں ’’جنگلی بلی ‘‘ کے نام سے مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑابھارتی فلم انڈسٹری کاچمکتا دمکتاستارہ ہیں۔ کئی فلمی ایوارڈ اپنے نام کرنے والی اداکارہ نے 2012 میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے جسم کےاعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

فرح خان

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/09-farah-khan.jpg

بالی ووڈ کی مشہور کوریو گرافر،پروڈیوسر،ڈائریکٹراور اداکارہ فرح خان بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے آنکھوں سمیت دیگر جسمانی اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کرچکی ہیں۔

کمال ہاسن

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/05/10-kamal-hassan.jpg

بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اوراداکارکمال ہاسن نے اپنے جسم کے تمام اعضامدراس میڈیکل کالج کے طلبا کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی بالی ووڈ ادکارہ شروتی ہاسن اور مداحوں کی موجودگی میں معاہدے پردستخط کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔