انگلینڈ کی ویمن پیسر نے تباہ کن بولنگ میں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کیٹ کراس کے والد ڈیوڈ کراس ویسٹہام کے سابق اسٹرائیکر ہیں۔


Sports Desk May 12, 2015
کیٹ کراس کے والد ڈیوڈ کراس ویسٹہام کے سابق اسٹرائیکر ہیں۔فوٹو : فائل

انگلینڈ کی ویمن پیسر کیٹ کراس نے تباہ کن بولنگ میں مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کیٹ کراس نے چند ہفتے قبل مینز سینٹرل لنکا شائر لیگ میں کھیل کر نئی تاریخ رقم کی تھی، اب ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ہے ووڈ کرکٹ کلب کی جانب سے انسورتھ کے خلاف47رنز کے وعض 8وکٹیں حاصل کر لیں، اس طرح رواں سیزن میں وہ14وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہیں، ان کا بھائی بوبی بھی ساتھ ہی کھیل رہا ہے، میچ میں6وکٹ کی فتح میں63رنز کے ساتھ وہ ٹاپ اسکورر تھا۔ کیٹ کراس کے والد ڈیوڈ کراس ویسٹہام کے سابق اسٹرائیکر ہیں۔