بنگلہ دیش میں پاک بھارت سیریز ہوئی توبطور تیسری ٹیم شامل ہوسکتے ہیںبورڈ

اگر کوئی موقع بنا تو ہم انھیں تیسری ٹیم کے طور پر بھی جوائن کرسکتے ہیں مگر یہ سب غیررسمی گفتگوتھی،نظام الدین


Sports Desk May 14, 2015
اگر کوئی موقع بنا تو ہم انھیں تیسری ٹیم کے طور پر بھی جوائن کرسکتے ہیں مگر یہ سب غیررسمی گفتگوتھی،نظام الدین. فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش بھی پاک بھارت سیریز کے اپنے ملک میں انعقاد کی امیدوں کا دیا روشن کیے بیٹھا ہے، بی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ ہمارے ملک میں پاک بھارت سیریز ہوئی تو تیسری ٹیم کے طور پر ہم بھی اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے کچھ عرصے قبل اس بارے میں کافی بات چیت کی، پی سی بی کو بتایا کہ ہم اس سیریز کی میزبانی کرسکتے ہیں، پاکستان بھی اچھی طرح جانتا ہے کہ یہاں سیریز کے انعقاد سے اخراجات کم ہوں گے جبکہ ہمیں بھی کچھ اضافی ریونیو حاصل ہوسکتا ہے۔ نظام الدین نے مزید کہا کہ اگر کوئی موقع بنا تو ہم انھیں تیسری ٹیم کے طور پر بھی جوائن کرسکتے ہیں مگر یہ سب غیررسمی گفتگوتھی، اس میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی پاکستان کی جانب سے ہمیں کوئی باقاعدہ تجویز موصول ہوئی، اگر ایسا ہوا تو ہم اس کے لیے تیار ہوں گے۔