نگلیریا سے بچاؤ کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ناریجو

کلورین ملے پانی کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت، ڈویژنل کمشنر کا اجلاس سے خطاب


Numainda Express October 12, 2012
حیدرآباد میں نگلیریا کی بیماری کا کوئی کیس ظاہر نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے پیشگی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ فوٹو : فائل

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو نے عوام کونگلیریا بیماری سے محفوظ رکھنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

محکمہ صحت اور واسا انتظامیہ قبل از وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرے ۔اپنے دفترمیں اس حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بیماری پانی سے پیدا ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ شہریوںکو کلورین ملے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تاحال حیدرآباد میں نگلیریا کی بیماری کا کوئی کیس ظاہر نہیں ہوا تاہم اس حوالے سے پیشگی اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ واسا حکام پانی کے ذخائر اور فلٹر پلانٹ میں روزانہ کی بنیاد پر کلورینیشن کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ 15 اکتوبر سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کے دوران ہیلتھ ورکر کے ذریعے گھر گھر اس بیماری کے متعلق آگاہی لٹریچر تقسیم کرنے کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ، ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابر کے علاوہ محکمہ ریونیو اور واسا کے افسران بھی موجود تھے۔