آئی جی سندھ دہشت گردی میں استعمال کیے جانے والے اسلحے سے بے خبر

اتنے بڑے سانحے میں پر آئی جی سندھ کی لاعلمی سے ان کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے


Staff Reporter May 14, 2015
اتنے بڑے سانحے میں پر آئی جی سندھ کی لاعلمی سے ان کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ فوٹو : آئی این پی

PESHAWAR: گلزار ہجری اسکیم 33 میں اسماعیلی کمیونٹی کی بس میں گھس کر 44 افراد کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کرنے والے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی واردات میں استعمال کیے جانے والے اسلحے سے لاعلم رہے ۔

میمن اسپتال کے دورے پر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے واردات میں نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا ہے جب کہ اس کے برعکس جائے وقوعہ سے ایس ایم جی کی گولیوں کہ نہ صرف خول ملے بلکہ گولیاں تک ملیں تھیں جنھیں تفتیشی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ۔

اتنے بڑے سانحے میں پر آئی جی سندھ کی لاعلمی سے ان کی کارکردگی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہیں دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے اسلحے کے بارے میں معلوم تک نہیں تھا ۔